Aagaya shabaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
مرحبا
مرحبا صل علی
آگیا شعبان خوشیوں کے زمانے آگئے
رونے والے محفلوں میں مسکرانے آگئے
کون آیا ہے زمیں پر بن کے زینت باپ کی
پنجتن خود شوق میں جھولا جھلانے آگئے
پیاس بچپن میں بجھا کر شہ کی غازی نے کہا
دیکھیے بابا ہمیں وعدے نبھانے آگئے
میں علم لے کر چلا تو آئی غازی کی صدا
ہو مبارک اب تمہیں بازو کٹانے آگئے
دیکھنے سدرہ سے آگے کے مناظر جبرائیل
فاطمہ زہرا کے گھر چکی چلانے آگئے
شکوہ قسمت سے نہ کرنا جون سے بولے حسین
اب تو راضی ہے تجھے ہم خود منانے آگئے
قبر میں پہنچا جو مومن آئی بالیں سے صدا
اے فرشتوں جاؤ کیوں اس کو جگانے آگئے
میں نے لکھا تھا فدک کی مالکہ تجھ کو سلام
غار میں کچھ لوگ میرا گھر جلانے آگئے
دیکھ کر منظر نجف سے کربلا تک یوں لگا
جیسے قائم کی حکومت کے زمانے آگئے
اس جہاں میں اے تکلم ہم فقیر بوتراب
دشمن زہرا کو مٹی میں ملانے آگئے
مرحبا صل علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.