Arbaab Raza Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا رضا، یا رضا، یا رضا، مولا رضا
ارباب، ارباب، ارباب رضا مولا
سلطان عرب، شاہ خراسان
ارباب رضا مولا
نوبت ہے تیری شاہی کا اعلان
مولا رضا
ارباب، ارباب، ارباب رضا مولا
ارباب رضا مولا
تبدیلیاں تو لوح پہ کرتا ہے قلم سے
واقف ہے زمانہ تیرے انداز کرم سے
اللہ بھی رکھتا ہے تیرا مان
روزے کی زیارت میں عجب حج کا مزہ ہے
زمزم ہے سبیل؛ اور منی صحن شفا ہے
روزہ ہے تیرا کعبہ ایمان
پہنچاتا ہے مجھ کو یہ کسی اور فضا میں
میں صحن میں ہوتے ہوئے اڑتا ہوں ہوا میں
ہے فرش تیرا تخت سلیمان
ہر ایک پہ کونین میں احسان تیرے ہیں
قرآن کی قسم لؤلؤ اور مرجان تیرے ہیں
ہے شان تیری سورہ رحمان
ہو آئے نجف پھر بھی خسارے میں رہے گا
شبیر کے روضے پہ اسے کچھ نہ ملے گا
ہے جان کے جو آپ سے انجان
تو جاگ رہا ہے تو میں سوتا ہوں سکون سے
بندہ تیرا واقف ہے تیرے کن فیکون سے
ہے تیرے تصرف میں میری جان
رازق کی طرف سے ہے تو ہی رزق کا قاسم
ہے نظم دو عالم کا تو ہی آٹھواں ناظم
پلتے ہیں تیرے رزق پہ شیعیان
ہے عرض یہی بارگاہ شاہ زماں میں
مومن نہ رہے کوئی پریشان جہاں میں
بس آپ کا دشمن ہو پریشان
اولاد کا طالب کوئی طالب ہے شفا کا
معصومہ قم کا انہیں دے دیجیے صدقہ
ان سب پہ بھی کر دیجئے احسان
دعبل کو ثنا کے لیے بلواتے تھے جیسے
ہے عرض کہ مجھ کو بھی بلا لیں کبھی ایسے
ہے میر حسن میر کا ارمان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.