Tere Sadqey Me Zahra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
یا زہرا یا زہرا
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
خدا کو جو بھی سجدہ ہو رہا ہے
تیری چادر کے سائے میں اے بی بی
خدا والوں کا جلسہ ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
مسلمانو پھرے تھے فاطمہ سے
تمہارے ساتھ اچھا ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
تجھے عباس کی ماں کہہ رہا ہوں
طلب مجھ سے حوالہ ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
علی والے جناں میں جا رہے ہیں
جو وعدہ تھا وہ پورا ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
کسی مختار کو بھیجیں بی بی
ہمارا شہر کوفہ ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
امام عصر آ جائیں خدارا
علی والوں میں جھگڑا ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
اے مفتی روک لے سلمان کو جا
در زہرا پہ سجدہ ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
تیری چکی کے چکر سے اے بی بی
جہاں کا رزق پورا ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں زہرا ہو رہا ہے
بہ فیض فاطمہ زہرا تکلم
تیرے شعروں کا چرچا ہو رہا ہے
تیرے صدقے میں ز
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.