Zikr e alamdaar baar baar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مولا مولا، مولا مولا، مولا مولا
مولا مولا میرے،
مولا مولا میرے،
مولا مولا میرے مولا
مولا مولا میرے مولا
مولا مولا مولا میرے مولا
میں کر رہا تھا ذکر علمدار بار بار
میں کر رہا تھا ذکر علمدار بار بار
میثم نے خود پہنائے
مجھے ہار بار بار
میں کر رہا تھا ذکر علمدار بار بار
گھر میں علی جو کرتے تھے پرچم کی گفتگو
شانوں کو دیکھتا تھا، علمدار بار بار
کتنی بلندیوں پہ ہیں عباس کے علم
کہتے ہیں مسجدوں کے یہ مینار بار بار
لبیک جس نے عالم ارواح میں کہا
آتا ہے کربلا میں وہ زوار بار بار
مہدی یہ آکے گنج شہیداں میں کہتے ہیں
ملتے کہاں ہیں ایسے وفادار بار بار
مخصوص یہ شرف ہے یداللہ کے لیے
آتی نہیں ہے
آتی نہیں ہے عرش سے تلوار بار بار
میں نے علی کے عشق کا سودا نہیں کیا
آئے تھے میرے پاس خریدار بار بار
شام و عراق میں ہوں دھماکے ہوا کریں
جائیں گے پھر بھی
جائیں گے پھر بھی شہ کے عزادار بار بار
یہ فخر کم نہیں ہے تکلم کے واسطے
میثم بھی سنتے ہیں تیرے اشعار بار بار
میں کر رہا تھا ذکر علمدار بار بار
مولا مولا، مولا میرے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.