Jab Khuda ko pukara
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی آگئے
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
زندگی بندگی روشنی آگئی
روشنی آگئی آگئی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
موت ان کے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا کیا خطر موت سے کیا ہے ڈر
اس سے بچنا بھی کیا آگئی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
تیری مسند پہ غیروں کو بٹھلا دیا
وارث مصطفی مظہر کبریا
تو علی و وصی و ولی ہی رہا
منزلت میں تیری کیا کمی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
ہم کہ سرشار عشق و تولا میں تھے
جانتے ہی نہ تھے نفرت و دشمنی
یہ تبرا بھی واللہ کیا چیز ہے
ہم کو اغیار سے دشمنی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
مسلک عشق میں مانگنا عیب ہے
میں بھی خاموش ہوں وہ بھی خاموش ہے
ان کو سب ہے خبر اس لیے چپ ہوں میں
کیا ہوا آنکھ میں گر نمی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
خمس دینا مودت کی ایک شرط ہے
اور نہ دینا بھی مثل فدک ہے گناہ
حق سادات زہرا کے مقروض سے
جب تبرا سنا تو ہنسی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
کیوں نہ روئیں وہ قسمت کو اپنی سدا
جن کا پورا مقدر ہے لعنت زدہ
جن کی قسمت میں اپنے ہی اعمال سے
بنت احمد کی ناراضگی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
سورہ آل عمران بھی ہے گواہ
مثل کوثر ہوئی آل ان کو عطا
وہ جو کہتے تھے ابتر نبی کو میرے
ان کی قسمت میں ہی ابتری آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
عشق حیدر میں پھرتے تھے شام و سحر
ان کے مداح ہیں سارے جن و بشر
ان کی آوارگی کا سفر دیکھ کر
ذہن میں فکر آوارگی آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
شاعری کی شرائط بتا بھی گئے
اور مئے عشق حیدر پلا بھی گئے
سبط جعفر میں قربان تیرے عشق کے
ابن جعفر کو بھی شاعری آگئی
جب خدا کو پکارا علی آگئے
جب علی آگئے زندگی آگئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.