Fazilat namaz padhne ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حی علی الصلوۃ
حی علی خیر آل
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
جو کر رہا ہے مذمت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
نماز پڑھنی ہے اگر وارث نماز کے ساتھ
ابھی سے ڈال لو عادت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
میں چاہتا ہوں علی کے علی سے بات کروں
مجھے یوں رہتی ہے عجلت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
میں جب مصلے پہ آؤں تو دل یہ کہتا ہے
ہے کربلا سے اجازت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
ہیں منکران نبی و علی جو کہتے ہیں
نہیں ہے کوئی ضرورت نماز پڑھنے کی
اگر بغیر ولایت ہو پھر تو ٹھیک ہے یہ
نہیں ہے کوئی ضرورت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
میں قبلہ رو تھا ضریح حسین سامنے تھی
دو بالا ہو گئی لذت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
صف نماز پہ آؤں کہ فرش ماتم پر
میں کر کے آتا ہوں نیت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
نماز پڑھتی رہی کربلا میں ان کی نماز
جو کر رہے تھے حفاظت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
خدا سے مانگ تکلم علی علی کا صلہ
علی سے مانگ لے اجرت نماز پڑھنے کی
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.