Ishqe Haider Jeet gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حیدر
عشق حیدر حیدر حیدر
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
زیر خنجر بھی رہا سجدہ معبود میں عشق
عشق چلتا ہے دہکتے ہوئے انگاروں پر
عشق خطبہ و کلام کرتا ہے انگاروں پر
عشق کی آگ میں نمرود جھلس جاتے ہیں
خاک ہو جاتے ہیں جو عشق سے ٹکراتے ہیں
ہار گئی
ہار گئے سب تیر و خنجر عشق حیدر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
واہ رے کیا سرداری ہے شاہی ہمیشہ ہاری ہے
تخت شاہی کا ہو گیا پستہ ذکر علی کا جاری ہے
اہل سقیفہ
اہل سقیفہ ہار گئی اور خم کا منبر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
کتنے دھماکے تم نے کیے پھر بھی کہاں معصوم ڈرے
ہنستی ہے خود موت بھی تم پر بچوں سے تم ہار گئے
ناد علی جو
ناد علی جو سن کے پیا وہ شیر مادر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
قسمت نسل امیہ کی جیت گیا پھر ابن عدی
روضہ جب مسمار کیا تو لاش سلامت ہی نکلی
آؤ مبارک
آؤ مبارک باد دیں اس کو پھر وہی نوکر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
ساتھ علی کے جائے گا سوئے جنت متوالا
روئیں گے ہم پر ہنسنے والے جب یہ کہے گا ان سے خدا
شیعہ کافر
شیعہ کافر کہنے والوں دیکھ لے کافر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
ناظم نظم محفل ہے قرب میثم حاصل ہے
ذکر علی کا کرتا تھا اب ذکر علی میں شامل ہے
ہار گئے
ہار گئے سب دشمن حیدر سبط جعفر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
اہل ستم کے ہوش اڑے اس نے کی تبلیغ ایسے
حیدر حیدر حیدر حیدر مٹ نہیں پایا
دنیا سے
کہتی ہے یہ
کہتی ہے یہ سندھ کی دھرتی لال قلندر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
شکر ادا کر مادر کا نوکر ہے تو حیدر کا
تیرے عقیدے نے اے تکلم کام کیا ہے خنجر کا
جب بھی منافق
جب بھی منافق آئے مقابل بندہ قنبر جیت گیا
عشق حیدر جیت گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.