Hussain Tere Liye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
انہیں بتول نے بھیجا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
دعائیں راتوں کو کرتے تھے کس لیے حیدر
یہ راز کربوبلا میں عیاں ہوا سب پر
علی نے مانگا تھا بیٹا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
فقط زباں سے یا لیتنی نہیں کہتے
ثبوت دیتے ہیں حلقے یہ پرسہ داروں کے
لہو بدن کا ہے سارا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
تیرے بغیر نہیں لگتا دل پیمبر کا
بتا رہا ہے ہم کو ظہور اکبر کا
رسول آئے دوبارہ
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
نہ رشک آئے مجھے اپنے لال پر کیونکر
ابھی تو روزہ بھی واجب نہیں ہوا اس پر
مگر وہ رکھتا ہے فاقہ
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
اٹھیں گے تعزیے واللہ یہ سر رہے نہ رہے
غم حسین رہے گا پسر رہے نہ رہے
جلوس چلتا رہے گا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
ہر ایک شہید کے لب پہ یہی ترانہ ہے
قضا تو تجھ سے ملاقات کا بہانہ ہے
میں بار بار مروں گا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
بشر وہ سچا نہیں دعوی محبت میں
وہ سر کٹائے گا کیا خاک تیری نصرت میں
جو سر جھکا نہیں سکتا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
حیات ماتم سرور میں وقف کی تو نے
کیا ہمیشہ تکلم علی علی تو نے
تو دیکھ کرتے ہیں کیا کیا
حسین تیرے لیے
حسین والے ہیں زندہ حسین تیرے لیے
حسین تیرے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.