Yeh Baat Maan Lijiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
محشر نہ ہوگا بارہویں سرکار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
وہ دیکھو جا رہا ہے عریضہ سوئے امام
کاغذ کی ناؤ چلتی ہے
پتوار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
قائم وہاں سجائیں گے عباس کا علم
کعبہ بنا ہے اس لیے
مینار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
آنکھیں کھلی رہیں گی تیرے انتظار میں
مر بھی گیا جو میں تیرے
دیدار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
مولا منافقین کو سمجھا لیا بہت
یہ لوگ اب نہ مانیں گے
تلوار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
چاہے علی علی کرو چاہے پڑھو نماز
دونوں ادھورے لگتے ہیں
کردار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
دل کہتا ہے وہ آتے ہی پہنچیں گے کربلا
مہدی نہیں لڑیں گے
علمدار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
بعد ظہور میر تکلم یقین ہے
محفل نہ ہوگی میثم
تمار کے بغیر
یہ بات مان لیجیے تکرار کے بغیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.