Aye Zaire Hussain assalam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Mir Hasan Mir
ابد واللہ یا زہرا مانند سا حسینا
السلام اے زائر حسین السلام
لبیک یا حسین
اے زائر حسین السلام
اللہ کی بہشت کے حقدار السلام
اے تربت حسین کے زوار السلام
اے زائر حسین السلام
تجھ پر سلام شام و سحر زائر حسین
زائر ہیں تیرے شمس و قمر زائر حسین
خود کہہ رہے ہیں اہل خبر زائر حسین
تو تھا گناہگار مگر زائر حسین
تیرا ٹھکانہ برسر افلاک ہو گیا
زم زم صدائیں دیتا ہے تو پاک ہو گیا
اے زائر حسین السلام
حج کا ثواب لے کر اٹھا تیرا ہر قدم
رکھا قدم زمین پہ تو عمرہ ہوا رقم
آواز آ رہی ہے یہ نبیوں کی دم بہ دم
تو زائر حسین تیرے زائرین ہیں ہم
دیدار کر کے روضہ سرور کا فرش پر
تو نے خدا کو دیکھ لیا جا کے عرش پر
اے زائر حسین السلام
کھولا ہے رب نے باب فضیلت تیرے لیے
قدسی بھی کر رہے ہیں عبادت تیرے لیے
کوثر ہے تیرے واسطے جنت تیرے لیے
عرفے کے روز ہے یہ سعادت تیرے لیے
ممتاز کر دیا تیرے مسجود نے تجھے
حاجی سے پہلے دیکھا ہے معبود نے تجھے
اے زائر حسین السلام
تجھ کو دعا بنت پیمبر نصیب ہے
قسمت کو ناز ہے وہ مقدر نصیب ہے
تیرا ملائکہ سے بھی بڑھ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.