Hussain ke dar par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین کے در پر
لکھا ہوا ہے یہ مولا حسین کے در پر
جو چاہیے جو چاہیے
جو چاہیے وہ ملے گا حسین کے در پر
سنائی بیٹوں کو راہب نے داستان یقین
میرا حسین ہے سب کچھ نصیب کچھ بھی نہیں
اگر مگر نہیں ہوتا حسین کے در پر
میری نظر میں یہ تفسیر فاذکرونی ہے
کہ اک بھیڑ سدا عاشقوں کی رہتی ہے
خدا کے در سے زیادہ حسین کے در پر
دمشق میں در زینب پہ جو شہید ہوا
خود آکے لے گئے عباس اس کو کربوبلا
ہوئی نماز جنازہ حسین کے در پر
شہید کہتے ہیں یہ اوج ہم نے پایا ہے
ہمیں حسین نے خود کربلا بلایا ہے
ہے اب قیام ہمارا حسین کے در پر
صلوۃ میں میرے ہمراہ ہوگی روح صلوۃ
میں بعد ماتم سرور امام عصر کے ساتھ
نماز عصر پڑھوں گا حسین کے در پر
وہب کی ماں سے تقابل کرو نہ راہب کا
در حسین پہ وہ بیٹے لینے آیا تھا
یہ دینے آئی ہے بیٹا حسین کے در پر
کرم کا چھوٹا سا اک معجزہ سناؤں تمہیں
تھے کروڑ بشر کربلا میں پھر بھی ہمیں
نہیں ملا نہیں ملا
نہیں ملا کوئی بھوکا حسین کے در پر
یہ اور بات کہ صلبوں میں کر رہا تھا سفر
کہا تھا میں نے بھی لبیک استغاثے پر
بھلا میں کیسے نہ جاتا حسین کے در پر
بتا گئی ہے تکلم نظر بزرگوں کی
بنی اسد میں طویریج کے قافلے میں کبھی
ملے امام زمانہ حسین کے در پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.