Hai mera naam ali asghar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
انا ابن حسین ابن علی
عقیدوں کے گوہر رولنا بھی آتا ہے
در نجات مجھے کھولنا بھی آتا ہے
بتا دیا علی اصغر نے آکے مقتل میں
میں بے زباں ہوں مجھے بولنا بھی آتا ہے
ہے میرا نام علی اصغر
میں علی ابن حسین ابن علی
سن میں چھوٹا ہوں
سخاوت ہے میری سب سے بڑی
میں علی ابن حسین ابن علی
ایڑیاں مجھ کو رگڑنے کی ضرورت ہی نہیں
کچھ میرے سامنے پانی کی حقیقت ہی نہیں
میں جو کہہ دوں ابھی صحرا میں ہو کوثر جاری
میں علی ابن حسین ابن علی
مقصد شبیر ادھورا رہتا
گر نہ لبیک میں ہل من کی صدا پر کہتا
آج اللہم
آج اللہم لبیک نہیں کہتا کوئی
میں علی ابن حسین ابن علی
میری جرات وہ میرا نام و نسب جانتے ہیں
بارگاہ علی اصغر کا ادب جانتے ہیں
تیر خود بن کے
تیر خود بن کے کماں آتے ہیں چوکھٹ پہ میری
میں علی ابن حسین ابن علی
وقت مشکل جو نہ دے ناد علی پڑھنے کا
تم نے اس وقت ہے بس یا علی اصغر کہنا
بہر امداد میں آ جاؤں گا خود بن کے علی
میں علی ابن حسین ابن علی
تم سمجھتے ہو کہ سن میرا ابھی چھوٹا ہے
علی اصغر ہو کہ اکبر وہ علی ہوتا ہے
تم پہ میدان میں کھل جائے گا یہ راز ابھی
میں علی ابن حسین ابن علی
راز یہ میری شہادت سے ہوا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.