Meri sakina is tarha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
آخری سلام
میری سکینہ اس طرح نہ رونا
نہ میری بچی نہ اس طرح نہ رونا
تم جاؤ کہاں اللّٰہ جانے
مقتل میں رہے کس حال میں ہم
اب خواب میں بابا آییں گے
چاہے شام کا وہ زنداں ہوے
میری سکینہ اس طرح۔۔۔
نہ میری بچی نہ۔۔۔
ہم جاتے ہیں ملنے بابا سے
اب لوٹ کے ہم کو آنا نہیں
کچھ دیر لپٹ جا سینے سے
پھر باپ کا سینہ ملنا نہیں
سو جانا جہاں پھوپھیاں کہہ دے
چاہے شام کا وہ زنداں ہوے
میری سکینہ اس طرح۔۔۔
نہ میری بچی نہ۔۔۔
جانے دے مجھے میداں کی طرف
دینا یہ تجھے قربانی ہے
رہوار کے میرے پاؤں نہ پڑھ
میری بچی تو سیدانی ہے
جینا ہے تجھے زہرا کی طرح
چاہے شام کا وہ زنداں ہوے
میری سکینہ اس طرح۔۔۔
نہ میری بچی نہ۔۔۔
آ پونچھ لے آنسوں آنکھوں سے
تو دیکھ لے چہرہ بابا کا
کل ہو سکتا ہے آ نہ سکے
پہچان میں چہرہ بابا کا
ہم ساتھ تیرا نہ چھوڑیں گے
چاہے شام کا وہ زنداں ہوے
میری سکینہ اس طرح۔۔۔
نہ میری بچی نہ۔۔۔
عباس کا دل اکبر کی بہن
جس وقت بندھے گردن میں رسن
تم بابا بابا مت کہنا
تڑپے گا میرا بے گور بدن
اصغر کی طرح سے چپ رہنا
چاہے شام کا وہ زنداں ہوے
میری سکینہ اس طرح۔۔۔
نہ میری بچی نہ۔۔۔
دیکھا ہے ریحان و سرور نے
خود شام میں جا کر یہ منظر
سیلاب ہے پرسہ داروں کا
مصروف بکا تا حد نظر
ہے سارا علاقہ بی بی کا
چاہے شام کا وہ زنداں ہوے
میری سکینہ اس طرح۔۔۔
نہ میری بچی نہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.