Ya ali musa reza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا علی موسی رضا
اے طوس کے والی
پھر بن کے بھکاری
چوکھٹ پہ تمہاری
آیا ہے سوالی
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
میں پیچھے ہوں،
میں پیچھے ہوں سجدے میں ہے کعبہ میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) میں نام رضا لے کے نکلتا ہوں جو گھر سے
خود موت دیا کرتی ہے پہرہ میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) جاروب کشں روضہ معصومہ قم ہو
جبریل ذرا سوچ کے آنا میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) موسی نہ جسے دیکھ سکے طور پہ جا کر
ہے طوس کی وادی میں وہ جلوہ میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) مشہد میں بس اس ہاتھ کو پھیلایا تھا اک بار
پھیلاتا ہے اب ہاتھ زمانہ میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) صامت ہے وہ تو بولتا قرآن ہے مولا
قرآن سے ہے بڑھ کر تیرا کہنا میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) جب صحن شفا میں ، میں شفا مانگ رہا تھا
کاسہ لئیے ہاتھوں میں تھے عیسی میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) توحید کا سجدہ ہو کہ تعظیم کا سجدہ
دونوں کی کبھی رد نہیں کرنا میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
) بڑھ جاؤں گا آگے میں بہت حد ادب سے
مامون کا تم ذکر نہ کرنا میرے آگے
اے ضامن آہو
) اے میر حسن حشر کے دن ساتھ چلے گا
یہ ضامن آہو کا قصیدہ میرے آگے
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.