Musadas Hazrat e zahra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
فاطمہ زہرا فاطمہ زہرا
مدح کرنی ہے فاطمہ کی مجھے
صاحب ذوالفقار المدد
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
دہن آیات میں قرآں کی زباں ہے زہرا
مصرعہ حضرت چشتی میں نہاں ہے زہرا
دیں ہے شبیر تو شبیر کی ماں ہے زہرا
حق کی تبلیغ کے پیغام میں کیا رکھا ہے
یہ جو ہٹ جائے تو اسلام میں کیا رکھا ہے
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
لب پیغمبر آخر کا وظیفہ زہرا
چشم قرآں سے جو دیکھو تو صحیفہ زہرا
عصمت و عفت و حکمت کا خزینہ زہرا
عبد و معبود کے مابین وسیلہ زہرا
اس وسیلے کی اگر رہنمائی نہ ملے
خود رسولوں کی دعاؤں کو رسائی نہ ملے
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
عشق توحید ہے توحید کا عرفان ہے یہ
عشق اقرار نبوت ہے تو ایقان ہے یہ
عشق ہے خون کہ یہ دل خون کا دوران ہے یہ
عشق ایمان ہے ایمان کی پہچان ہے یہ
اپنے ایماں کو تذبذب سے مبرا نہ کیا
وہ کہیں کا نہ رہا جس نے تبرا نہ کیا
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
فرض تہذیب عقیدت کو نبھانا ورنہ
ایک رعایا کی طرح سر کو جھکانا ورنہ
عظمت مادر حسنین بتانا ورنہ
بے اجازت در زہرا پہ نہ آنا ورنہ
حق نے بخشی ہے جو توقیر وہ جا سکتی ہے
ملک الموت تجھے موت بھی آ سکتی ہے
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
واہ کیا در ہے در بنت شہنشاہ امم
یہ سخاوت یہ عطائیں یہ شفاعت یہ کرم
یہ ہے سلمان مقدس وہ سلیمان حشم
یہ بلندی یہ بزرگی یہ فلک اور یہ ہم
سر جھکاتے ہیں تو عظمت کا سفر لگتا ہے
سر اٹھاتے ہیں تو قوسین سے سر لگتا ہے
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
تیرے در پر تیرے حبدار کھڑے رہتے ہیں
انبیا اولیا اوتار کھڑے رہتے ہیں
ہاں میرے جیسے بھی گنہگار کھڑے رہتے ہیں
حد ہے یہ احمد مختار کھڑے رہتے ہیں
منزل سدرہ پہ جس کو نہ جھجکتے دیکھا
اس نبی کو تیری دہلیز پہ رکتے دیکھا
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
مہر انگشت ولایت پہ نگینہ تیرا
مالک ملک کی دولت ہے سفینہ تیرا
تربتوں میں جو نہاں ہے وہ خزینہ تیرا
کربلا تیری نجف تیرا مدینہ تیرا
رقہ و مشہد و کاشان و حلب تیرے ہیں
آسماں جتنے زمینوں پہ ہیں سب تیرے ہیں
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
حکم جو دے دیا تو نے وہ نبھانا ہوگا
خود کو حسنین کا خیاط بتانا ہوگا
سی کے ملبوس کو حسنین کے لانا ہوگا
تو نے جب کہہ دیا رضوان کو آنا ہوگا
تیرے آگے تو مشیت بھی نہیں چل سکتی
کچھ بھی ہو جائے تیری بات نہیں ٹل سکتی
بخدا حاکمہ کون و مکاں ہے زہرا
فاطمہ زہرا فاطمہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.