Jab maula mehdi aaenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مولا مولا
یا مہدی
جب نور کا سورج چمکے گا
کروٹ یہ زمانہ بدلے گا
سب چاند ستارے مہدی کی چوکھٹ کے دیے بن جائیں گے
دیکھے گا زمانہ یہ منظر در بیت علی کا کھلتے ہی
دیوار حرم کے سب پتھر حیدر حیدر دہرائیں گے
جب مولا مہدی آئیں گے
جو غاصب حق زہرا ہے
قبروں سے اٹھائے جائیں گے
کعبے کو سجایا جائے گا بدلے گا زمانے کا منظر
تیاری جشن عید غدیر اس طرح کریں گے وہ آکر
جنت کے پرانے درزی سے
ملبوس نئے سلوائیں گے
کچھ ابن آدم ایسے ہیں آدم کے عمل پر ہیں برہم
مسجد کے آگے ہوتے ہوئے جو دیکھ نہیں سکتے ہوتے ماتم
جب ماتم ہوگا کعبے میں
وہ جل جل کے مر جائیں گے
قائم کی عدالت میں ایک دن وہ پیش سبھی مجرم ہوں گے
ہر دور میں منبر پر چڑھ کے جو بغض علی میں بولتے تھے
ہے مجھ کو یقین مولا ان کی
میثم سے زباں کھچوائیں گے
ناصر عباس تقی ہادی سبط جعفر محسن نقوی
تہذیب وجاہت آصف ہو یا عون سا ماتمدار کوئی
جب ہوگی بقیع میں مجلس
یہ سارے ہمیں مل جائیں گے
دیکھے گا جہاں یوں اہل عزا کا رتبہ بڑھایا جائے گا
خاتون قیامت کا روضہ جب پھر سے بنایا جائے گا
چن چن کر ماتمی حلقوں سے
مزدور بلائے جائیں گے
کیا ہوگا قیامت کا منظر
کفار کی دنیا لرزے گی
بالوں کو چھڑاتے خاک کو جب اٹھیں گے لحد سے مولا علی
پھر فوج میں اپنے بیٹے کی
وہ خود شامل ہو جائیں گے
حیدر کی ولایت کا دشمن توحید کا دشمن ہوتا ہے
توحید کے وارث ہیں مہدی تب بھی میرا دل یہ کہتا ہے
دشمن ہیں ولایت کے جتنے
وہ پہلے مارے جائیں گے
کچھ بھی تو نہیں ہے تیاری ہونٹوں پہ زبانی یہ دعوی ہے
آ جائیں اگر وہ ملنے کو کیا کوئی ایسا گوشہ ہے
جھانکو تو مقاموں میں اپنے
ہم ان کو کہاں ٹھہرائیں گے
واللہ کھڑی رہ جائے گی ہر نسل امیہ کی سازش
کیا جند اللہ کیا النصرہ القاعدہ کیا کیسی داعش
جب تیغ علی کی چمکے گی
سب مٹی میں مل جائیں گے
نزدیک تکلم ہے وہ گھڑی دیکھیں گے جب یہ اہل نظر
کیا مفتی حافظ مولانا سب رشک کریں گے وہ مجھ پر
منبر پہ قصیدہ زہرا کا
وہ پڑھنے مجھے بلوائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.