Haider ka musalla
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کیا تخت سلیمان کی حقیقت میرے آگے
اڑ کر بھی وہ افلاک سے نیچے ہی رہا ہے
ہے سرحد سدرہ سے بھی آگے میری پرواز
قدموں نے علی کے مجھے رتبہ یہ دیا ہے
حیدر کا مصلی ہوں میں حیدر کا مصلی
رہتا ہے میرے زیر قدم عرش معلی
دن ڈھلتے گئے اور گزرتی رہی راتیں
تنہائی میں کرتے ہوئے اللہ سے باتیں
مجھ پر ہی میرے مولا نے غازی کو تھا مانگا
توقیر و شرف لفظ ہے میں ان کی حقیقت
اس بات سے سمجھے یہ زمانہ میری حرمت
مجھ کو کبھی زہرا کبھی زینب نے بچھایا
اللہ نہیں ہے علی اللہ کا ولی ہے
دنیا کو دلیل اس کی فقط مجھ سے ملی ہے
سچ میں نے کیا سورہ اخلاص کا دعوی
خاموش شب عقد علی تھا میں ادب سے
جب چادر زہرا پہ علی کرتے تھے سجدے
اوقات میری کیا تھی کہ اس وقت میں کہتا
ترتیب میں آگے تھے نبی پیچھے تھے حیدر
جب بیت مقدس سے مڑے کعبے کے رخ پر
کچھ پل کو میرے پیچھے تھا سرور کا مصلی
اس بات کی تصدیق خود از قول نبی ہے
جو عاشق حیدر ہے نمازی ہی وہی ہے
منکر جو ولایت کا ہے دشمن ہے وہ میرا
مولا کا مصلی بھی ہوں خیرات کا در بھی
انگوٹھی میرے سامنے مولا نے عطا کی
جب ہاتھ بڑھا تھا تو میں قدموں میں پڑا تھا
اک دن یہ سما سب کو نظر آئے گا اکبر
کعبے میں بچھائیں گے جو مولا مجھے آ کر
عیسی کا مصلی میرے پیچھے ہی بچھے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.