Meri bachi ka rakhna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
زینب میری بچی کا رکھنا خیال
یہ سکینہ جو ہے میرے دل کا سکوں
بعد میرے بہائےگی آنکھوں سے خوں
خاک پرسوئے گی اس قدر روئے گی
مل نہ پائے گی اب ہم سے مر کر کبھی
زینب میری بچی کا۔۔۔
کمسنی بے کسی اور یہ تشنگی
اور اُس پر اذیت تماچوں کی بھی
سہہ نہ پائے گی یہ غم اُٹھا ئے گی یہ
ہم سے مقتل میں ملنے کو آئے گی یہ
زینب میری بچی کا۔۔۔
خون ٹپکے گا کانوں سے بھی اس قدر
ہو گا دامن میری شہزادی کا تر
زخم دل میں لیے اشک کب تک پیئے
اے بہن اے بہن تم خدا کے لیے
زینب میری بچی کا۔۔۔
اپنے پہلو میں شب کو سُلانا اسے
خود نہ جاگے تو تم نہ جگانا اسے
ہے میری التجا میں تو مرنے چلا
باندھنے دینا نہ رسی میں اس کا گلا
زینب میری بچی کا۔۔۔
بعدِ عباس پانی یہ مانگے اگر
اپنے سینے سے لپٹا کے تم اس کا سر
اے بہن نوحہ گر کر کے آنچل کو تر
رکھنا پیاسی سکینہ کے رُخسار پر
زینب میری بچی کا۔۔۔
پا برہنہ سفر کی یہ عادی نہیں
شام کی راہ میں ہو گی جلتی زمیں
جب یہ پیدل چلے پائوں جلنے لگیں
اپنی گودی میں لے کر لگانا گلے
زینب میری بچی کا۔۔۔
شمر نزدیک نہ آئے اس کے کبھی
اُس سے ڈرتی بہت ہے میری لاڈلی
وہ ہے اتنا شقی کم ہے حیوان بھی
ظلم ڈھائے نہ وہ دیکھو اس پر کبھی
زینب میری بچی کا۔۔۔
اس کو مانگے کنیزی میں کوئی اگر
تیغ خُطبوں کی دربار میں کھینچ کر
ہونا سینہ ستم غیض کی ہو نظر
گرنا قہرِ خدا بن کے دربار پر
زینب میری بچی کا۔۔۔
غم سے ریحان ہوتا ہے ٹکڑے جگر
اے رضا گزری کیا ہو گی عباس پر
ہائے زندان میں غم کے طوفان میں
آئی ہو گی صدا شہہ کی جب کان میں
زینب میری بچی کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.