Shehr e sarwar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
شہر سرور کی آب و ہوا اور ہے
جنتیں اور ہیں کربلا اور ہے
شہر سرور کی آب و ہوا اور ہے
) میں ہوں بیمار جانے دے کربوبلا
اے طبیب اس مرض کی دوا اور ہے
شہر سرور
) دوسرا کوئی شبیر کیسے ملے
کیا خدا کے علاوہ خدا اور ہے
شہر سرور
) ساتھ پھولوں کے سر بھی چڑھاؤ یہاں
مقبرے اور ہیں تعزیہ اور ہے
شہر سرور
) اے مفسر بتا کیا تماشہ ہے یہ
آیتیں اور ہیں ترجمہ اور ہے
شہر سرور
) دوسروں سے علی کا تقابل ہی کیا
حادثے اور ہیں معجزہ اور ہے
شہر سرور
) ہنس کے دیوار
ہنس کے دیوار کعبہ یہ کہنے لگی
ام حیدر تیرا راستہ اور ہے
شہر سرور
) بولی مریم تقابل نہ کرنا میرا
کبریا کی قسم فاطمہ اور ہیں
شہر سرور
) ایرے غیروں کی مدحت میں کرتا نہیں
میں ہوں نایاب میری انا اور ہے
شہر سرور کی آب و ہوا اور ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.