Ali ke baba ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی علی علی علی علی علی
علی کے بابا کا
کیا بتاؤں آپ کو، کیا کیا ابو طالب کا ہے
رب کعبہ کی قسم، کعبہ ابو طالب کا ہے
ہاں
دیکھتا ہوں جب علم، آتی ہے یہ دل سے صدا
پرچم عباس پر پنجہ ابو طالب کا ہے
ابو طالب ابو طالب
سب پر ہے احسان علی کے بابا کا
دین نبی ہے دان علی کے بابا کا
جس کا نمک حق مہر میں آیا زہرا کے
جس پہ پلے ہیں پالنے والے دنیا کے
ہے وہ دسترخوان علی کے بابا کا
سب پر ہے احسان
نو ذوالحج کو چومنے جاتی ہے دنیا
چکر اس کے گھر کے لگاتی ہے دنیا
ہے یہ پتہ آسان علی کے بابا کا
سب پر ہے احسان
فرش زمیں پر کار خدائی کرتا کون
عقد خدیجہ اور محمد پڑھتا کون
یہ بھی ہے احسان علی کے بابا کا
سب پر ہے احسان
جیسے ہوا تھا عرش پہ عقد زہرا میں
تیرہ رجب ویسے ہی صحن کعبہ میں
جشن ہو عالیشان علی کے بابا کا
سب پر ہے احسان
اس کی زباں سے پہلے لفظ نکلتے ہیں
پھر جا کر الحمد کی آیت بنتے ہیں
قاری ہے قرآن علی کے بابا کا
سب پر ہے احسان
جاؤ جاؤ
جاؤ جہنم تم سب کی ایسی تیسی
منوا لے گا تم سے آ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.