Duniya mein haider dusra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدر دوسرا
مل نہیں پایا انہیں اب تک قلندر دوسرا
ہے کہاں جبریل جو رضوان لایا ہے لباس
کیا علی نے رکھ لیا ہے گھر میں نوکر دوسرا
ہم تمہیں دکھلائیں گے یوسف علی کی آل میں
تم نہ دکھلا پاؤ گے نبیوں میں اکبر دوسرا
جب نبی کہتے تھے خیبر میں لڑے جا کر کوئی
دیکھتا تھا ایک کو فورا پلٹ کر دوسرا
اس کو مارا ہے علی نے یہ علی کا کام ہے
دیکھ لو ہے پہلے حصے کے برابر دوسرا
تیغوں کے سائے میں سونا بس علی کا کام ہے
بھاگ ہی جاتا اگر ہوتا وہاں پر دوسرا
عام دروازے سے جائیں کیوں خواص کبریا
ہوگا کعبے میں علی کے واسطے در دوسرا
لے تو آئے ہیں سقیفہ والے رہبر دوسرا
لائیں گے لیکن کہاں سے خم کا منبر دوسرا
کہہ رہی ہیں یہ ادائیں اصغر بے شیر کی
چاہیے ان مٹھیوں کو باب خیبر دوسرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.