Shukriya maula reza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ضامن آہو رضا
شکریہ مولا رضا
اے غریب الغربا سن لے ہم سب کی صدا
ہم کو روضے پہ بلا اپنا زوار بنا
آ کے چوکھٹ پہ تیری ہم گنہگار کریں
شکر کا سجدہ ادا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
حج غریبوں کا
حج غریبوں کا تیرے در پہ ہوا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
تنگ دستی میں بھلا کیسے سفر پر جاتے
استطاعت ہی نہیں تھی کہ وہ حج پر جاتے
حج یوں مشہد میں
حج یوں مشہد میں غریبوں نے کیا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
قسم اللہ کی ہم لوگ نہیں تھے قابل
تونے زواروں میں اپنے کیا ہم کو شامل
ہم نے بھی دیکھ لیا
ہم نے بھی دیکھ لیا روضہ تیرا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
تیرے بندوں کا مقدر ہے تیرا دسترخوان
من و سلوی کے برابر ہے تیرا دسترخوان
دے دی دنیا میں ہی جنت کی غذا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
جد کی مدحت کا تجھے شوق بڑا ہے مولا
شاعروں پر تو تیری خاص عطا ہے مولا
لے کے انعام یہ دعبل نے کہا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
ہاں سمجھتا ہوں تیرے نام کی عظمت میں بھی
حسن یوسف کی لگا سکتا ہوں قیمت میں بھی
ہے میرے پاس جو سکہ تیرا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
جب سے میں نے ہے پڑھا آپ کا فرمان مجید
آپ اور آپ کے گھر والے ہیں شرط توحید
بعد کلمہ میں ہوں تب سے کہتا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
ہاں
اپنے زائر کو نہ محروم رکھا تونے کفیل
ہے تیرے صحن میں موجود سنہری جو سبیل
ذائقہ اس کا ہے
ذائقہ اس کا ہے زمزم جیسا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
دن نکلنے کی خبر ہو کہ ہو ڈھلنے کا پیام
صبح اٹھنے کی سلامی ہو کہ سونے کا پیام
السلام علیک یا غریب الغربا
دونوں پہروں ہے یہ نوبت کی صدا
صدا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
کر دیا شیر کو تصویر سے زندہ جیسے
خاک کے ذرے سے معصومہ قم کے صدقے
آپ نے میر حسن میر کیا
شکریہ مولا رضا
شکریہ مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.