Shabaan aagaya hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
شعبان شعبان
شعبان شعبان شعبان آگیا ہے
شعبان شعبان شعبان
تبریک یا نبی مبروک یا علی
شعبان آگیا ہے
خوشیاں مناؤ لوگو
شعبان آگیا ہے
ایک ساتھ لے کے کتنے
قرآن آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
اہل عزا جہاں میں خوشیاں منا رہے ہیں
درد و الم کے مارے سب کو بتا رہے ہیں
رحمت کا ماہ قبل
رمضان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
شاہی لرز رہی ہے ہلچل مچی ہوئی ہے
پہلی کو اس کی بنت حیدر جو آ گئی ہے
قصر یزیدیت میں
طوفان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
مردے کی طرح گھر میں سیدھے پڑے ہوئے ہیں
پہلی سے شیخ صاحب پیلے پڑے ہوئے ہیں
تشخیص میں مرض کی
یرقان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
آیات آ رہی ہیں کرنے کو پیشوائی
شعبان کی تیسری کو اس کی ہے رو نمائی
جبریل جس پہ ہونے
قربان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
جاتے زمیں کی جانب دیکھا جو ساتھیوں کو
فطرس تڑپ کے بولا مجھ کو بھی ساتھ لے لو
پر مجھ کو دینے والا
پردان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
چوتھی کو اس کی آیا جو ہے وفا کا کعبہ
ام البنین ماں ہے حیدر ہے جس کا بابا
یعنی یعنی یعنی علی کے گھر کا
عمران آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
بولے علی یہ لے کر گودی میں باوفا کو
جنت سے آ کے سر پر ایک بار ہاتھ رکھ دو
زہرا تمہارے دل کا
ارمان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
خوشیاں منائیں کیوں نہ گھر آج پنجتن کا
آیا ہے ساتویں کو وہ لاڈلا حسن کا
خود جس کا صدقہ لینے
رضوان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
جس کا نہیں تھا سایہ بن کر اسی کا سایہ
اس ماہ کی گیارہویں کو ایسا حسین آیا
خود حسن بن کے جس کا
دربان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
عظمت شب ظہور مہدی کی ہے نرالی
اس رات پیدا ہونے والے ہیں سب حلالی
اللہ اللہ کا زمیں پر
فرمان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
جو سب کو دیکھتا ہے غیبت میں ہے بظاہر
اس ماہ کی پندرہویں کو وہ ہی امام آخر
عدل خدا کی لے کر
میزان آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
موقع ملا ہے کر لے طے معرفت کا زینہ
کر شکر رب کا اکبر یہ فاطمی مہینہ
پھر تیری زندگی کے
دوران آگیا ہے
شعبان آگیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.