Bainul haramain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
بین الحرمین
خیمہ زن اہل جناں ہیں دو حرم کے درمیاں
عاشقوں کے کارواں ہیں دو حرم کے درمیاں
آسماں والے کہاں ہیں دو حرم کے درمیاں
دو جہاں کے دو جہاں ہیں دو حرم کے درمیاں
جس محمد سے یہاں چاہے ملاقاتیں کرے
آئیے اس عرش پر
اللہ سے باتیں کرے
بین الحرمین
بین الحرمین
ہے ایک طرف عباس تیرے
اور ایک طرف ہے مولا حسین
بین الحرمین
اے ارض یقیں کعبے کی زمیں
کہتی ہے تجھے کعبہ قوسین
بین الحرمین
یہ زمیں چاند ستاروں کی جبیں لگتی ہے
کہکشاں اس کے تصدق میں حسیں لگتی ہے
لا مکانی کی حدوں سے یہ قریں لگتی ہے
یہ تو قوسین سے آگے کی زمیں لگتی ہے
جو عرش پہ تھا پہنے نعلین
اس نے بھی اتاری ہے نعلین
بین الحرمین
بولنے لگتی ہے خاموشی جذبات یہاں
عشق کی جائی ہے صدیوں سے عبادات یہاں
سارے عاشق ہمیں مل جاتے ہیں ایک ساتھ یہاں
اور نبیوں سے بھی ہوتی ہے ملاقات یہاں
آدم بھی یہی عیسی بھی یہی
ملتے ہیں یہیں پر ذوالقرنین
بین الحرمین
اس زمیں پر چلے آنا ہی ہے معراج بشر
سدرہ عشق ہے کب عام ہے یہ راہ گزر
طائر عقل کے جلتے ہیں یہیں پر شہ پر
فرش بن جاتا ہے خود عرش یہاں پر آکر
قدموں سے نہ چل جا سر کے بل
رہتی ہے یہاں ام حسنین
بین الحرمین
تیری قسمت سے وا قسمت نے ستارہ دیکھا
خلق کر کے تجھے خالق نے دوبارہ دیکھا
سب زمینوں پہ فقط تیرا اجارہ دیکھا
اربعین پر یہ زمانے نے نظارہ دیکھا
ہاں دامن میں تیرے ایک ساتھ بھی گر
آئے تو سما جائے کونین
بین الحرمین
سر زمیں پر تیرے ہوتی ہے بشر کی معراج
دیکھ لینا تجھے ہوتی ہے نظر کی معراج
تجھ پہ سجدے سے ہوا کرتی ہے سر کی معراج
ختم ہے تجھ پہ بلندی کے سفر کی معراج
کیا سمجھیں گے وہ معراج تیری
جو سمجھے نہیں معراج کی عین
بین الحرمین
کہیں جاتے ہوئے دیکھا ہی نہیں دونوں کو
عشق نے دیکھا ہے برسوں سے وہی دونوں کو
صورتا جانتے ہیں اہل یقیں دونوں کو
ڈھونڈنے جاؤ نہ دنیا میں کہیں دونوں کو
عاشور کے دن ماتم کرتے
آئیں گے نظر تم کو میرین
بین الحرمین
ایک طرف ہے غازی کا روزہ ایک طرف شہ کا مزار
ایک جہاں میں دیکھے میں نے دو جہان فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.