Darwaza e hussain pe sajda kiye baghair
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
دروازہ حسین پہ سجدہ کیے بغیر
بنتا نہیں ولی کوئی ایسا کیے بغیر
دروازہ حسین پہ سجدہ کیے بغیر
دفنا نہ مجھ کو جلد علی ہوں گے منتظر
اے لوگو انتظار کسی کا کیے بغیر
نو لاکھ سر جھکے ہیں تبسم کے سامنے
اصغر نے جنگ جیت لی حملہ کیے بغیر
عباس وہ جری ہے جو میدان جنگ میں
لڑتا ہے بازوؤں پہ بھروسہ کیے بغیر
غاصب فدک کا ناک رگڑتا ہی رہ گیا
جنت میں حر چلا گیا توبہ کیے بغیر
عاشور والے دن یہ مجھے ماں کا حکم تھا
گھر میں نہ آنا خون کا پرسہ کیے بغیر
اللہ کہہ رہا ہے تولا نہیں قبول
زہرا کے دشمنوں پہ تبرا کیے بغیر
قائم نہ ذوالفقار رکھیں گے نیام میں
عباس کے کلیجے کو ٹھنڈا کیے بغیر
تقلید میں ہوں میں بھی انیس و دبیر
سجاد شعر لکھتا ہوں چربہ کیے بغیر
دروازہ حسین پہ سجدہ کیے بغیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.