Mere zakhm baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Hussain
لہو سے ہے رنگین کرتہ بابا
بابا یہ دیکھو میرے زخم بابا
یتیمی کی ایسی ملی خبر
طمانچے لگے میرے رخسار پر
ہے چہرہ سکینہ کا نیلا
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
انگوٹھی لگی شمر کی جس گھڑی
شکستہ ہوے میرے دندان بھی
لہو سے بہا خوں میرا
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
لہو میں جو ڈوبی ہوی ہوں بہت
میں کانٹوں پہ پیدل چلی ہوں بہت
لگا ہر قدم تازیانہ
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
مصیبت میں دادی کی جیسی ہوی
میری پسلیاں بھی ہیں ٹوٹی ہوئ
چڑھایا گیا مجھ پہ ناقہ
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
ہے یوں تازیانوں سے زخمی بدن
مجھے بھی ملے گا نہ غسل و کفن
جدا ہو سکے گا نہ کرتہ
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
چڑھے جیسے سولی پہ مجرم کوئی
رسن سے گلے کی وہ حالت ہوی
ہے دشوار سانسوں کا لینا
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
بڑا ہاتھ اس کا تھا رخ سے میرے
طمانچے لگاے ہے یوں شمر نے
ہے بدلہ میرے ننھا چہرہ
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
طمانچوں سے بے حوش جب بھی ہوی
سر خاک جب منہ کے بل میں گری
طمانچوں سے آ کر اٹھایا
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
ہلال اور عرفان غربت بڑی
سکینہ یہ کہتے ہوے مر گیء
بہت ہے جدائی کا صدمہ
بابا یہ دیکھو میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.