Intezaar - Aaj ka din bhi maula beet gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آج کا دن بھی مولا بیت گیا
پھر میرا انتظار جیت گیا
میں تیرے ہجر میں تڑپتا ہوں
سانس لیتا ہوں پھر بھی مردہ ہوں
لیلۃ القدر میری راتیں کر
خواب میں آکے مجھ سے باتیں کر
دل ہے فرقت میں بے قرار بہت
پی چکا زہر انتظار بہت
اپنے سقراط کو بچا آکر
شربت دید سے پلا لاکر
فرس تیرگی سے نکلا ہوں
میں بھی سلمان بننا چاہتا ہوں
گھر کی مسجد سے تا حد کعبہ
میں نے تجھ کو کہاں نہیں ڈھونڈا
موت برسوں سے ہے تعاقب میں
دیر کتنی ہے اب تخاطب میں
اے حقیقت مجاز میں آجا
مجھ سے ملنے نماز میں آجا
لطف کب آئے گا اذانوں میں
کب صدا آئے گی یہ کانوں میں
صاحب ذوالفقار آتا ہے
بادلوں پر سوار آتا ہے
میرے اس خواب کو حقیقت کر
رحم کر تو میرے قبیلے پر
ہے تکلم کی التجا آجا
میرے اندیکھے مصطفی، مصطفی آجا
آج کا دن بھی مولا بیت گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.