Ali e murtaza se pyaar karo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی علی یا علی
علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی حیدر
ہے یہ فرمان پیمبر
کہو حیدر حیدر
مثل سلمان و ابوذر
کہو حیدر حیدر
ہے یہ میثم کے سبب موت سے ڈرنا کیسا
دھار ہو یا تہہ خنجر کہو حیدر حیدر
علی علی یا علی
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر مولا علی مولا
قضا سے ہرگز نہ خوف کھانا تم
وہ ہے کنیز فاطمہ
جناب میثم نے خود سکھایا ہے
علی علی کا تذکرہ
ہر ایک کوچہ ہر دیار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
یہ التجا ہے علی کے شیعوں سے
تم آبروئے دین ہو
تمہارے جیسا نہیں ہے کوئی بھی
تم اس قدر حسین ہو
عمل سے بھی یہ آشکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر حیدر مولا علی مولا
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
کلام اس سے کرو محبت سے
ہے جس کے خون میں علی
کرو براءت علی کے دشمن سے
نہ چھوڑو منکر نبی
نہ اس عمل میں اختصار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
تمہارے بچوں نے اس جہاں میں اب
بڑھانا ہے یہ سلسلہ
پلا کے گھٹی انہیں پڑھاؤ تم
علی علی کا قاعدہ
ابھی سے فکر استوار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
علی کے دشمن تم آنا محشر میں
نشہ خدا اتارے گا
تمہارے سجدے نمازیں روزے سب
تمہارے منہ پہ مارے گا
نہ یوں جبیں کو داغدار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
تم اہل کوفہ و شام والے او
تمہارے پاس کون ہے
نہ کوئی قنبر نہ کوئی بوذر ہے
نہ کوئی حر نہ جون ہے
حسینی راہ اختیار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
طویل تر ہے یہ دور غیبت کا
بھٹک نہ جائے آدمی
بتا گئے ہیں امام سارے ہی
ہیں دونوں کام لازمی
امام حق کا انتظار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
ضمیر کہتا ہے یہ تکلم کا
کرو تم اس کا شکریہ
اسی نے تم کو بتایا دنیا میں
ہے کیا علی مرتضی
تم اپنی ماں پہ افتخار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
حیدر
حیدر مولا علی مولا
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ادا یہ سنت سرکار کرو
علی مرتضی سے پیار کرو
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
ایسا میرا مولا علی علی علی حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.