Saqiye Kausar ki Sana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
صاحب ذوالفقار المددین
کام مشکل ہے تو امداد خدا کردوں گا
آج میں عشق کا طوفان بپا کردوں گا
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
راز اللہ کی توحید ہے ہمراز علی
کبریائی کی دلیلوں کا ہے آغاز علی
دل میں دل سے جو نکلی ہے وہ آواز علی
آسماں ساز زمیں ساز بشر ساز علی
کرے تخلیق بہ تائید احد کرتا ہے
یہ وہ بندہ ہے جو خالق کی مدد کرتا ہے
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
منبر عالم امکاں کا خطیب اعظم
بولتا تھا تو ٹھہر جاتے تھے لمحوں کے قدم
میرا اس بات پہ ایمان ہے قرآن کی قسم
لڑکھڑاتا نہ جو کم ظرف نصیری اس دم
اپنے حب داروں کو نبیوں سے بڑھا دیتے علی
ایک ایک شخص کو سلمان بنا دیتے علی
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
وحی جبریل بھی لاتے تھے یہ ایمان ہے میرا
اس روش پر بھی ذرا سوچئے اے اہل ولا
آگے سدرہ کے فرشتہ یہ نہیں جا سکتا
پھر یہ قرآن بھلا کس کی بدولت پہنچا
لفظ اللہ مولا میرے بن جاتے تھے
جو علی کہتے تھے جبریل وہی لاتے تھے
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
جس کی مرضی ہے مقدر وہ سکندر ہے علی
جس سے صادر ہوئے معصوم وہ مظہر ہے علی
جس کا محکوم ہے کوثر وہ سمندر ہے علی
جو ہے توحید کا اظہار وہ مظہر ہے علی
جو بھی پردہ شب معراج کا سرکے گا
اس کو اللہ نہیں حیدر ہی نظر آئے گا
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
اے عزادارو ہمیں پھر سے سنبھلنا ہوگا
اپنے کردار سے ماحول بدلنا ہوگا
توڑ کر وقت کی زنجیر نکلنا ہوگا
راہ سلمان پہ ایمان سے چلنا ہوگا
ہم محبوں پہ جو وا ظلم کا دروازہ ہے
یہ علی کو نہ سمجھنے کا ہی خمیازہ ہے
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
مدح حیدر میں تکلم یہ تقیہ کیسا
مصلحت کیسی انا کیسی بہانہ کیسا
اور وقت کے ساتھ عقیدے کو بدلنا کیسا
موت آنی ہے تو پھر موت سے خطرہ کیسا
بند یہ عشق کا دروازہ نہیں کر سکتا
میں علی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا
کرنے دو مجھے ساقی کوثر کی ثنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.