Panjetan ke aastaane ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
اللہ ہو اللہ
یا محمد
یا علی
یا سیدہ
یا مجتبی
یا بادشاہ کربلا
یا مولا
یا مشکل کشا
یا علی مشکل کشا
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
سر یہاں آکر جھکانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
یوں تو جنت کی غذا خود بھی تبرک ہے مگر
نذر مولا کہہ کے کھانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
عشق حیدر کا جنون کہتا رہا بہلول سے
مفت میں جنت لٹانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
بعد تکبیر و رسالت محفل شبیر میں
حیدری نعرہ لگانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
عشق شبیر میں تقلید حر کرتے ہوئے
کشتیاں اپنی چلانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
لاکھ ہم کرتے رہے منبر پہ حیدر کی ثنا
دار سے مدحت سنانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
یوں تو ہر مشکل میں ہی آتے ہیں مولا ہے یقین
وقت آخر ان کے آجانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
برسر قرطاس اکبر منقبت کی شکل میں
خلد کے نقشے بنانے کی الگ ہی بات ہے
پنجتن کے آستانے کی الگ ہی بات ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.