Tera naam hi aisa hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
تیرا نام ہی ایسا ہے - میر حسن میر
علی علی مولا
علی علی علی علی
علی علی علی
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
اے شاہ نجف مولا
تیرا نام ہی ایسا ہے
خوشبوئے ولا آتی ہے ہر دل مومن سے
اور آگ سی لگتی ہے ہر دل میں منافق کے
کیوں ایسا نہ ہو مولا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
یہ جسم یہ جاں مولا تیری ہی امانت ہے
تیرے نام پہ مرنے کا انعام شہادت ہے
کیوں جاں سے نہ ہو پیارا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
تیرے خلق میں آنے سے جب خوش ہے خدائی بھی
پھر فرط مسرت سے دیوار بھی کعبے کی
کیوں چیر نہ لے سینہ
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
ملتا ہے سبق ہم کو یہ قول پیمبر سے
کوئی بھی زمانہ ہو شجرے کو منافق کے
چھپنے ہی نہیں دیتا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
ممنون تیرا مولا ہر دور نبوت ہے
معراج میں خالق کو تیری ہی ضرورت ہے
کیوں ایسا نہ ہو مولا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
اغیار کے ناموں پر خالی ہی پلٹتا ہے
کس نام پہ ملتا ہے سائل بھی سمجھتا ہے
رازق ہے فقیروں کا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
آتی ہے صدا کوئی جب نعرہ حیدر کی
گزری ہیں کئی صدیاں تربت میں مگر اب بھی
دل ہلتا ہے مرحب کا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
دنیا کو میں دکھلا دوں گر تیری اجازت ہو
تیرے نام کا میں دے دوں گر واسطہ سورج کو
وہ آج بھی پلٹے گا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
تیرے خلق میں آنے سے جب خوش ہے خدائی بھی
پھر فرط مسرت سے دیوار بھی کعبے کی
کیوں چیر نہ لے سینہ
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
ہر دم یہ عقیل آقا تیرا ذکر ہی کرتا ہے
تیرے نام پہ مرتا ہے تیرے نام پہ جیتا ہے
کیسے نہ جیئے آقا
تیرا نام ہی ایسا ہے
کیوں گرتا نہ سنبھلے گا تیرا نام ہی ایسا ہے علی علی
علی علی مولا
تیرا نام ہی ایسا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.