Tabarrukat e husaini ka ehteraam karo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
حسینیو
زمانے والو ادب سے انہیں سلام کرو
تبرکات حسینی کا احترام کرو
یہ ذوالجناح یہ تابوت یہ شبیہ علم
امانتیں ہیں یہ زینب کی سب خدا کی قسم
انہیں سنبھال کے رکھو نہ ہونے دو برہم
وگرنہ مہدی دوراں کو کیا بتائیں گے ہم
بہت ہی جلد وہ پردہ اٹھانے والا ہے
امانتیں ہیں یہ جس کی وہ آنے والا ہے
تبرکات حسینی کا احترام کرو
جو ہم جلوس میں تابوت لے کے آتے ہیں
زمانے والو کو شبیریت سکھاتے ہیں
بنی اسد کے قبیلے کی حد بڑھاتے ہیں
شہید امام کا تابوت یوں اٹھاتے ہیں
جسے مرض ہے عقیدے کا ٹھیک ہو جائے
جو کربلا میں نہیں تھا شریک ہو جائے
تبرکات حسینی کا احترام کرو
جو کہہ رہے ہیں تبرک گھٹا دیا جائے
انہیں ہمارا عقیدہ سنا دیا جائے
جو ہے وہ نام پہ شہ کے لٹا دیا جائے
سمجھ نہ آئے تو یہ مشورہ دیا جائے
جو بے جواز ہیں ان خواہشوں کو کم کر دو
نیاز کو نہیں آسائشوں کو کم کر دو
تبرکات حسینی کا احترام کرو
سند ہے ناقہ صالح کا معتبر ہونا
اگر نصیب ہو حجت کا ہمسفر ہونا
شرف کو کم نہیں کرتا ہے جانور ہونا
سو ذوالجناح سے منکر یہ سوچ کر ہونا
ہر ایک لحاظ سے تعظیم کے یہ قابل ہے
کہ اس کا خون بھی خاک شفا میں شامل ہے
تبرکات حسینی کا احترام کرو
حسینیت کی نظر میں حسینیت علم
نبی کے ہاتھ سے آیا ہاتھ و ہاتھ علم
ہے نصب چودہ صدی سے لب فرات علم
اور اب امام جو لائیں گے اپنے ساتھ علم
مقصروں کا کلیجہ جلایا جائے گا
جب اس کو کعبے کی چھت پر سجایا جائے گا
تبرکات حسینی کا احترام کرو
ہر ایک غم کا مداوا صغیر کا جھولہ
حیات بانٹنے والا صغیر کا جھولہ
کچھ اس لیے بھی ہے اعلی صغیر کا جھولہ
کہ ہے حسین کا جھولہ صغیر کا جھولہ
کیا نہ رد کبھی کوئی سوالی جھولے نے
ہزاروں جھولیاں بھر دیں ہیں خالی جھولے نے
تبرکات حسینی کا احترام کرو
جہاں جہاں بھی عزائے حسین چلتی گئی
وہاں وہاں کی ثقافت میں خود بھی ڈھلتی گئی
کسی نے کربلا منظر کشی سے زندہ رکھی
کسی نے دیپ عزاء کی کہیں سجی مہندی
قبیلے عشق کے منزل کی سمت چلتے رہے
حسین ایک رہا قافلے بدلتے رہے
تبرکات حسینی کا احترام کرو
تکلم اتنا ہے عالی مقام فرش عزا
ہے جانماز عزائے امام فرش عزا
علی کی بیٹی کا ہے انتقام فرش عزا
کیا ہے تو نے رسولوں کا کام فرش عزا
یزیدیت میں زمانے سمٹ گئے ہوتے
نہ بچھتا تو تو مصلے لپٹ گئے ہوتے
سنا مقام شعائر تو یہ بھی بات سنو
سمجھ کے رسم فقط ان کو مت سجایا کرو
تبرکات اٹھاؤ مگر وضو کر لو
حلال مال ہی ان پر لگے دھیان رکھو
ہر ایک بات کا دیکھو حساب دینا ہے
ہمیں حسین کی ماں کو جواب دینا ہے
تبرکات حسینی کا احترام کرو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.