Ya kareema
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا فاطمہ
اشفعی لنا فی الجنہ
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
اے معصومہ قم، اے ہمشیرہ رضا
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
راز کی بات یہ اک مجھ کو سمجھ آئی ہے
اصل میں آپ کی مشہد میں شہنشاہی ہے
قم سے ملتی ہے جبھی
سب کو مشہد کی رضا
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
آپ معصومہ قم اور وہ جناب زینب
دونوں بہنیں ہوئیں معروف ولایت کے سبب
وہ ہے ہمشیرہ حسین
آپ ہمشیرہ رضا
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
فقہ و عرفان و جفر پر ہے حکومت تیری
علم کے شہر میں شہری یہ رعیت تیری
علم کا شہر تیرا
اس کا دروازہ تیرا
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
اپنی مانند تمہیں واحد و یکتا رکھا
تم کو اللہ نے اس واسطے تنہا رکھا
دونوں عالم میں نہ تھا
کوئی بھی کفو تیرا
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
سن بھی اٹھارہ برس مثل جناب زہرا
تیری تربت کا شرف تربت زہرا جیسا
فاطمی نام تیرا
زینبی کام تیرا
یا کریمہ، یا کریمہ، یا کریمہ
واسطہ سید مظلوم کا تم کو بی بی
واسطہ اصغر معصوم کا تم کو بی بی
لا ولد ہیں جو انہیں
کر دو اولاد عطا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.