Mere baba chale aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sajid Jafri
میرے بابا چلے آؤ سکینہ یاد کرتی ہے
کبھی زنداں میں روتی ہے کبھی فریاد کرتی ہے
اندھیرا دن یہ چھایا ہے کہ بس میں ہوں اندھیرے میں
رہا نہ فرق کچھ شب کی سیاہی اور سویرے میں
فغاں معصوم کی ہر دل یہاں ناشاد کرتی ہے
---میرے بابا چلے آؤ
میں زنداں کے اندھیروں میں بھٹک ہی رہوں بابا
تمہاری یاد میں روکر تڑپتی ہی رہوں بابا
غموں سے آپکی قربت مجھے آزاد کرتی ہے
---میرے بابا چلے آؤ
چھنی ہے بالیاں کانوں سے میرے خوں ٹپکتا ہے
طمانچے شمر کے کھاتی ہوں دل سینے میں روتا ہے
نےء مجھ پر ستم فوج ستم ایجاد کرتی ہے
---میرے بابا چلے آؤ
تمہیں دیکھے بنا دل کو سکوں ملتا نہیں بابا
چراغ آشک غم جلتا ہے تو بجھتا نہیں بابا
سکینہ اب اندھیروں کا نگر آباد کرتی ہے
---میرے بابا چلے آؤ
کبھی یاد علی اصغر کبھی یاد علی اکبر
ستاتی ہے مجھے پیارے چچا کی یاد رہ رہ کر
بیاں کربوبلا کی طےء میں یہ روداد کرتی ہے
---میرے بابا چلے آؤ
نہیں آے اگر بابا تڑپ کر جان دے دونگی
میں دادی جاں سے خلد بری میں جاکے کہہ دوں گی
بکا محبوب معصومہ پےء فریاد کرتی ہے
---میرے بابا چلے آؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.