Mai shaheed e raah e khuda hu
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Mir Hasan Mir
میں شہید راہ خدا ہوں
کرم حسین کا مجھ پر مزید ہو جائے
مروں جو فرش عزا پر تو عید ہو جائے
عجیب جذبہ ہے ہر ماں دعائیں کرتی ہے
خدا کرے میرا بچہ شہید ہو جائے
آئی ہے اک شہید کی یہ خلد سے صدا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
وجہ حیات بن گئی میرے لیے قضا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
لبیک کی اٹھتی تھی ہر اک سمت صدائیں
خود موت مجھے دیتی تھی جینے کی دعائیں
تعظیم کو پھر جھک گئیں خود میری نگاہیں
پھر مرتضی نے مجھ کو گلے سے لگا لیا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
یہ درس مجھے اپنی شہادت سے ملا ہے
شبیر پہ مرنے میں ہی جینے کا مزہ ہے
اب تا بہ قیامت میرا گھر کربوبلا ہے
قطرہ تھا اپنی ذات میں دریا سے جا ملا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
سو جان سے قربان ملی کیسی سعادت
موجود تھی بالیں پہ میری شاہ ولایت
اس دم تھیں نگاہیں میری مصروف زیارت
کب میرا دم نکل گیا مجھ کو نہیں پتا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
معصوم کے انوار کا یوں بن گیا زائر
جیسے کسی منزل پہ پہنچ جائے مسافر
غازی سے مطہر نے کیا ہے مجھے طاہر
سب دھل گئے گناہ لہو جب میرا بہا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
تربت سے اندھیروں کا گزر ہو نہیں سکتا
موجود ہے معصوم ہے ماحول کسا کا
ماتم کبھی ہوتا ہے کبھی ہوتا ہے گریہ
میرا مزار شہ کا عزاخانہ بن گیا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
میں کیسے بھلا سکتا ہوں عاشور محرم
زخموں سے بدن چور تھا اور کرب کا عالم
یاد آگئی فطرس کی کہانی مجھے اس دم
ڈالی نظر حسین نے ہر زخم بھر گیا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
اے دوستو ہو لاکھ مخالف یہ زمانہ
سر اپنا کبھی ظلم کے آگے نہ جھکانا
لاکھ بھی آ جائیں تو تم خوف نہ کھانا
میری طرح جو تم کو بھی دینی ہے یہ صدا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
اب میری اعزہ کے لیے ہے یہ میری بات
جیتا تو کہاں ہوتی بھلا میری یہ اوقات
ہے خلد میں گھر حر دلاور کا میرے ساتھ
ذرے سے مجھ کو شاہ نے سورج بنا دیا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
پیغام تکلم یہ زمانے کو سنا دو
رتبہ جو شہیدوں کا ہے دنیا کو بتا دو
لو شوق شہادت کی کچھ اس طرح بڑھا دو
جاں دے کے ہر حسین کا عاشق یہ دے صدا
میں خوش نصیب ہوں
ہاں میں خوش نصیب ہوں
میں شہید راہ خدا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.