Maula mehdi aa jaiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
العجل، العجل، العجل، العجل
منتظر کب تلک میں رہوں اے امام
میری سانسیں کہیں ہو نہ جائیں تمام
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
دیدار کی آخری آس میں
دیدار کی آخری آس میں
خط لکھ رہا ہے یہ خادم تمہیں
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
کیجیے قبول آقا میرا سلام
بس ایک عزادار ہے میرا نام
قبیل نہیں جانتا ہوں مگر
کہتا ہوں خود کو تمہارا غلام
کیا ہوں مجھے خود یہ بتلائیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
فریاد اور استغاثے حضور
سرکار سنتے تو ہوں گے ضرور
بے چین خود بھی ہیں غیبت میں آپ
کب ہوگا مولا بتا دیں ظہور
ہم کو نہ اب اور تڑپائیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
بے نور کب سے میرے نین ہیں
تنہا عزادار بحرین ہیں
کعبہ ہو یا کہ ہو کربوبلا
سب آپ کے غم میں بے چین ہیں
سرکار تشریف لے آئیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
لفظوں سے پردہ ہٹاتی نہیں
اپنا تعارف کراتی نہیں
جب سے گئے آپ خاموش ہیں
آیات معنی بتاتی نہیں
راز الف لام سمجھائیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
ترتیب مربوط ہو بات سے
ظاہر جلالت ہو آیات سے
کہتا ہے ذوق تلاوت میرا
لکھا جو مولا نے خود ہاتھ سے
مجھ کو وہ قرآن پڑھوائیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
کرنی ہے تسخیر شام آپ کو
لانا ہے حق کا نظام آپ کو
اے وارث ذوالفقار علی
لینا ہے جب انتقام آپ کو
غازی کو بھی ساتھ لے آئیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
ہم جمکران اور سہلہ گئے
اشکوں سے اپنے عریضے لکھے
گریہ کیا اور نمازیں پڑھیں
جو تھے جتن، بس میں سب کر لیے
ہر جا گزارش تھی، آ جائیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
خط اپنا کرتا ہوں اس پر تمام
ہے میر بھی آپ کا ایک غلام
ہے سبط جعفر کی بھی التجا
کیجیے طلب اب ہمیں یا امام
یا آپ تشریف لے آئیے
مولا مہدی آ جائیے، مولا مہدی آ جائیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.