Main kya bataon dosto tumhein keh kya HUSSAIN hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
بشر تو کیا ہے انبیا کا آسرا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
حسین فخر انبیا حسین دین کی لاج ہے
ہر ایک دل کو آج بھی حسین ہی کا راج ہے
یزید کب کا مٹ چکا حسین تھا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
ہے دل میں تیرے بغض اور زباں پہ ہے خدا خدا
در حسین چھوڑ کے بھٹکنے والے سن ذرا
خدا اس طرف ہے جس طرف میرا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
سناں کی نوک سے خدا نے اپنا ذکر جب سنا
تو اس نے تیرے ذکر کو یہ مرتبہ عطا کیا
جہاں اذاں بھی نہیں وہاں بھی یا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
ادھر رسول پاک ہیں ادھر جناب سیدہ
ہے پشت پر حسن تو سامنے علی مرتضی
بس ان کے درمیان ہی پلا بڑھا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
تھا ایک نصیری شوق میں نجف سے کربلا گیا
جو دیکھا جلوہ نور کا وہاں تو اس نے یہ کہا
قسم علی کی آج سے میرا خدا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
ملے جو پر تو رو دیا خوشی سے فطرس حزیں
کہاں پروں سے دیکھ کر وہ عرش وہ زمیں
وہی ہے مرضی خدا جو چاہتا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
بشر تو کیا ہے انبیا کا آسرا حسین ہے
میں کیا بتاؤں دوستو تمہیں کہ کیا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.