Khuda ki pehchan banke jabse
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mir Hasan Mir
خدا کی پہچان بن کے جب سے مجھے تعارف ہوا حسن کا
سمجھ میں آنے لگا ہے تب سے مجھے بھی کچھ کچھ خدا حسن کا
بتول عذرا کی گود میں وہ نزول جب کر چکا حسن کا
علی کے ہونٹوں سے کام لے کر خدا نے بوسہ لیا حسن کا
علی کے پہلے ہی واسطے پر خدا نے سن لی جو بات میری
تو میں نے اگلی دعا کی خاطر بچا لیا واسطہ حسن کا
ابھی چراغوں کا سلسلہ تو جناب مہدی تلک چلے گا
ابھی تو زہرا کے گھر میں روشن ہوا ہے پہلا دیا حسن کا
لقب بدلنے سے شام والو کبھی مقدر نہیں بدلتے
فقیر خود کو امیر لکھ لے نہ ہوگا ہم مرتبہ حسن کا
یہ میرا جبریل فکر اکبر مقام سدرہ سے کیا بڑھے گا
دماغ چھوٹا شعور ادنی میں کیا لکھوں مرتبہ حسن کا
خدا کی پہچان بن کے جب سے مجھے تعارف ہوا حسن کا
سمجھ میں آنے لگا ہے تب سے مجھے بھی کچھ کچھ خدا حسن کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.