Haider haider haider haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حیدر حیدر حیدر حیدر
شیر خدا داماد پیمبر
حیدر حیدر حیدر حیدر
شافع محشر ساقی کوثر
حیدر حیدر حیدر حیدر
بولنا میں نے جب سیکھا تھا ماں نے میری یہ مجھ سے کہا تھا
بولو بیٹا جان لگا کر
حیدر حیدر حیدر حیدر
میری وصیت یاد یہ رکھنا قبر کے باہر تم سب کہنا
خود میں کہوں گا قبر کے اندر
حیدر حیدر حیدر حیدر
واقف تھے آداب ولا سے کلمہ ادھورا کیسے پڑھتے
دست نبی پر بولے کنکر
حیدر حیدر حیدر حیدر
شبر اور شبیر ہوں راضی سہون والا پیر ہو راضی
بولو سخی شہباز قلندر
حیدر حیدر حیدر حیدر
دونوں ہیں یہ روح ولایت دونوں ہیں یہ جان ولایت
اللہ اکبر اللہ اکبر
حیدر حیدر حیدر حیدر
ذکر علی پر پابندی تھی لیکن زینب ایسے بولی
گونج اٹھا دربار کے اندر
حیدر حیدر حیدر حیدر
اس کو لگا رہتا ہے خطرہ بگڑا ہوا ہے جس کا شجرہ
آ نہیں سکتا اس کی زباں پر
حیدر حیدر حیدر حیدر
ڈوبنے والی تھی جب کشتی نوح نے آخر کس کو صدا دی
بس یہ صدا تھی نوح کے لب پر
حیدر حیدر حیدر حیدر
میثم سے یہ مجھ کو ملی ہے میں نے کتاب عشق پڑھی ہے
پہلا سبق ہے اس کے اندر
حیدر حیدر حیدر حیدر
چہرے کو ڈھانپے آئے غازی صفین میں ایسی جنگ لڑی تھی
رن میں صدا تھی یہ تو وہی ہے
حیدر حیدر حیدر حیدر
ہنسی کا ایسا تیر چلا تھا لاکھوں کا لشکر مر ہی گیا تھا
پوتے آخر کس کے ہیں اصغر
حیدر حیدر حیدر حیدر
موت سے ڈرتا ہے نہ ڈرا ہے عشق تکلم بول رہا ہے
دار کے اوپر زیر خنجر
حیدر حیدر حیدر حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.