Bol rahi hai zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Mir Hasan Mir
ختم ہے فصل کمال بول رہی ہے زینب
کون بولے گا جہاں بول رہی ہے زینب
تیر و شمشیر و سناں ہو کے ستم کے لشکر
تھک گئی سب کی زباں بول رہی ہے زینب
مدتوں بعد سنا پھر سے علی کا لہجہ
کیسے جھومے نہ عزا بول رہی ہے زینب
چن رہا ہے ادب نہج البلاغہ لفظیں
اپنے بابا کی زبان بول رہی ہے زینب
ہوگئی جیت بہتر شہدا کی ثابت
لے کے غازی کا نشان بول رہی ہے زینب
اے یزید اس سے بڑی ہار تیری کیا ہوگی
وہ تیرا گھر ہے جہاں بول رہی ہے زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.