Ali ke dar par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی علی علی علی
علی علی علی علی علی علی علی علی
علی کے در پر
دیکھ اے قاری قرآن
علی کے در پر، علی کے در پر
دیکھ اے قاری قرآن علی کے در پر
آیتیں چڑھتی ہیں پروان
علی کے در پر
اصل جنت کی زیارت کے لیے جاتے ہیں
کہہ کے یہ آتے ہیں رضوان
علی کے در پر
میرا دل کہتا ہے قدموں سے نہیں جاتے تھے
سر کے بل جاتے تھے سلمان
علی کے در پر
کہا بہلول نے دیوانگی کام آتی ہے
کام آتے نہیں اوسان
علی کے در پر
ہاں اسی روز میری جان میں جان آئے گی
جب کہ نکلے گی میری جان
علی کے در پر
ایسے لوگوں سے بہت اچھے ہیں دانا دشمن
بن کے بیٹھے ہیں جو ناداں
علی کے در پر
ہے دعا کربوبلا میں ہو میری رجب
اور ہو تیسری شعبان
علی کے در پر
کہا فضہ نے کہ اس میں نہیں کچھ میرا کمال
خود سمجھ آتا ہے قرآن
علی کے در پر
ہو راضی میر حسن میر تکلم کے انیس
میر ہیں سارے ثنا خواں
علی کے در پر
دیکھ اے قاری قرآن
علی کے در پر، علی کے در پر
علی کے در پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.