Mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mesum Abbas
میرے بابا میں کروں کیا
خاک پر نیند نہیں آتی ہے
یاد آتا ہے مجھے رہ رہ کر
آپ کا سینا تھا میرا بستر
آج یہ وقت پڑا ہے بابا
خاک بستر ہے اندھیرا چادر
دن تڑپ کر میں گزاروں
رات ماتم میں گزر جاتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
کون فریاد سنے گا میری
ساتھ ہے میرے میری تنہائی
کان زخمی ہیں جگر زخمی ہے
خون کانوں سے ابھی جاری ہے
کوئی مرہم نہ دوا ہے
موت نزدیک ہوئی جاتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
شام کو جا کے در زنداں پر
روز میں دیکھتی ہوں یہ منظر
لوٹ کے جائیں پرندے جب گھر
دل میرا روتا ہے بس یہ کہہ کر
جانے کب میں جاؤں گی گھر
کب رہائی کی خبر آتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
ہائے وہ شامِ غریباں بابا
بھول سکتی ہی نہیں یہ دکھیہ
آگ خیموں میں لگی جب بابا
جل گیا آگ سے دامن میرا
کہہ رہی تھی میں یہ خود سے
تو یتیمی کی سزا پاتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
نیل دیکھو میرے رخساروں کے
یہ تماچوں کے نشاں ہیں گہرے
میں جو روتی ہوں تمہارے غم میں
مار۔۔ مارتا ہے مجھے ظالم آکے
جسم قیدی روح قیدی
یہ اسیری مجھے تڑپاتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
جان دے دوں گی یہی رو رو کر
موت جینے سے یہاں ہے بہتر
آپ تلقین پڑھانا میری
ایک احسان یہ کرنا مجھ پر
چین سے میں مر سکوں گی
ایک یہی آس نظر آتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
بین جو مظہرؔ و میثم نے پڑھے
تھے یہی بالی سکینہ نے کہے
ساتھ گر آپ ہمارے ہوتے
ہے یقیں تھام کے دل رو دیتے
کیا جہاں میں کوئی اُمّت
یوں یتیموں پہ ستم ڈھاتی ہے
میرے بابا میں کروں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.