Had Hogai Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
انہی سے چلی تھی خدا کی خدائی
انہی پر خدائی کی حد ہوگئی ہے
دو عالم میں آل نبی ہیں کہ جن پر
خدا آشنائی کی حد ہوگئی ہے
کسی دم بھی سونا نہیں جس کو بھاتا
اسے اس کا سونا کچھ ایسا ہے بھایا
ملی اس کی مرضی تو سونے کے بدلے
رضائے خدا لے کے جبرئیل آیا
نبی بھی بچایا
رضائے بھی لے لی
علی کی کمائی کی حد ہوگئی ہے
خدا و علی جانتے ہیں وہ منزل
بلایا تھا احمد کو رب نے جہاں پر
چلا فرش سے سوئے عرش بریں پر
رکا قافلہ تیسرے آسماں پر
کہا پھر نبی نے جبرئیل جاؤ
تمہاری رسائی کی حد ہوگئی ہے
خدا نے بنایا ہے آل نبی کو
انہوں نے خدا کی خدائی بچائی
اگر تم میری بات سے متفق ہو
تو پھر مجھ کو یہ بات کہنے دو بھائی
ادھر کبریائی کی حد ہوگئی
ادھر نا خدائی کی حد ہوگئی ہے
ہم آل محمد کے شیعہ ہیں لوگو
بتانا ہے ہم کو یہ اپنے عمل سے
مگر ہم یہ افسوس سے دیکھتے ہیں
خوشی کی محفل ہو یا غم کے موقعے
کہیں بے ردائی کی حد ہوگئی ہے
کہیں خود نمائی کی حد ہوگئی ہے
احد کی لڑائی ہو یا جنگ خیبر
ہر ایک کو صفائی سے کاٹا ہے تو نے
تیری دسترس میں جو آیا ہے اس کو
برابر کے حصوں میں بانٹا ہے تو نے
اے تیغ علی تیرے قربان جاؤں
کہ تجھ پر صفائی کی حد ہوگئی ہے
وہ کاغذ کے میداں میں لفظوں کا لشکر
نہ لاشے گرے اور نہ کاٹے گئے سر
فقط چند سطروں کی تحریر لکھ کر
قلم سے لڑائی یہ جیتے ہیں شبر
کہا دیکھ کر ذوالفقار علی نے
حسن پر لڑائی کی حد ہوگئی ہے
انہی سے چلی تھی خدا کی خدائی
انہی پر خدائی کی حد ہوگئی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.