Aye rabbe panjetan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
اے رب پنجتن
میری تجھ سے ہے یہ دعا
پروردگار تو ہی رحیم و کریم ہے
قرآن کہہ رہا ہے علی و عظیم ہے
آواز قل سے پہلے ہے اتنا قدیم ہے
اے رب پنجتن
واجب ہے کائنات پہ ہر دم تیری ثنا
چاہا جو تو نے خلق میں پہچان ہو تیری
تو نے بنائی ستاروں کی ایک لڑی
ان کی رضا میں تیری رضا ہے چھپی ہوئی
اے رب پنجتن
ناراض ہم سے ہو نہ کبھی آل مصطفی
تنہائیوں کا تیری رہا ہے جو ہمسفر
وہ مصطفی جو بعد تیرے سب سے معتبر
ہے قرض جس کا اجر رسالت جہاں پر
اے رب پنجتن
ہر قرض کر دے غیب سے مقروض کا ادا
تجھ سا علی بھی کہتا ہے خالق جسے علی
انگلی پکڑ کے جس کی شریعت تیری چلی
رازق ہے دو جہاں کا ولیوں کا ہے ولی
اے رب پنجتن
صدقے میں اس کے رزق میں ہو وسعت عطا
وہ فاطمہ حجاب بھی نوری ملا جسے
حسنین جیسے جس نے پسر پال کر دیے
رحمت بنی جو رحمت عالم کے واسطے
اے رب پنجتن
ٹوٹے نہ مومنین سے رحمت کا سلسلہ
وہ مصطفی کا لال جو دیں کو بچا گیا
تیغوں کو اپنے زور قلم سے ہرا گیا
امن و اماں کا درس جہاں کو پڑھا گیا
اے رب پنجتن
ہر سمت اس کے صدقے میں ہو امن کی فضا
معبود وہ حسین جو محبوب ہے تیرا
سر کاٹ کر بھی جس کا نہ ظالم جھکا سکا
جس نے زمیں کو عرش معلی بنا دیا
اے رب پنجتن
دکھلا دے ہم فقیروں کو روزہ حسین کا
اے رب پنجتن
مشکل کو ٹال حل مصائب کو بھیج دے
ہے جس کے منتظر اسی صاحب کو بھیج دے
مشکل کشا کے آخری نائب کو بھیج دے
اے رب پنجتن
ہے سبط جعفر اور حسن کی یہ التجا
اے رب پنجتن
میری تجھ سے ہے یہ دعا
اللہ اللہ اللہ
اللہ اللہ اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.