Aye zamin e ahoo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے ضامن آہو
آہو کی طرح
ہر گھڑی ضامن ہے میرا تو
اے ضامن آہو
بس اس میں امیری و غریبی کا نہیں ہے
توحید کی مانند مجھے اس کا یقیں ہے
مشہد وہی جاتا ہے بلاتا ہے جسے تو
اے ضامن آہو
واللہ وہ ایک لمحے میں یوسف کو بھلا دے
انگشت کے بدلے میں وہ سر اپنا کٹا دے
مل جائے زلیخا کو اگر آپ کی خوشبو
اے ضامن آہو
نہ سر کی سمجھ ہے نہ کسی راگ کی مولا
سب ہے تیری دہلیز کے ذروں کا یہ صدقہ
کہتے ہیں یہ سب ہے میری آواز میں جادو
اے ضامن آہو
میں قبر میں گر اپنا تعارف نہ کراتا
مداح ہوں تیرا میں اگر یہ نہ بتاتا
ہوتی نہ کبھی ختم ملائک کی من و تو
اے ضامن آہو
وہ صحن مسیحا ہے کہ ہے صحن شفا کا
میں نے وہاں خود اپنی نگاہوں سے ہے دیکھا
زائر تیرا وا موت کو کر لیتا ہے قابو
اے ضامن آہو
حق آپ کی مدحت کا ادا کیسے کروں میں
کس طرح بھلا دوسرا قرآن لکھوں میں
آتی نہیں جب مجھ کو ابھی ٹھیک سے اردو
اے ضامن آہو
محسوس یہ ہر بار میرے دل نے کیا ہے
مولا تیرے دربار کی تاثیر جدا ہے
ہوتی ہے خوشی اور کبھی آجاتے ہیں آنسو
اے ضامن آہو
کھل جائے گا دنیا پہ تیرے میر کا رتبہ
ہو جائے گا معلوم کہ بندہ ہوں میں کس کا
آئے گی میری قبر سے جس دم تیری خوشبو
اے ضامن آہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.