Aapke aane ke baad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
معجزہ اک یہ بھی ہوگا آپ کے آنے کے بعد
دھوپ بن جائے گی سایہ آپ کے آنے کے بعد
آپ کے آنے سے پہلے موت ہے یہ زندگی
زندگی خود ہوگی زندہ آپ کے آنے کے بعد
حسن پر یوسف کے جب وہ آج تک حیران ہے
مر ہی جائے گی زلیخا آپ کے آنے کے بعد
خود ہی ہو جاؤں گا حاضر آپ کے دربار میں
میں نہ لوں گا استخارہ آپ کے آنے کے بعد
کون روکے گا بھلا تعمیر کرنے سے ہمیں
فاطمہ زہرا کا روزہ آپ کے آنے کے بعد
کتنی باتیں مدح حیدر کی ابھی سینے میں ہیں
میں جنہیں ظاہر کروں گا آپ کے آنے کے بعد
ہم تو کیا ہیں آپ کے دشمن سے خود لے گی زمین
آپ کے جانے کا بدلہ آپ کے آنے کے بعد
وہ نمازی وہ نصیری اور وہ ہے ماتمی
ختم ہوگا بس یہ جھگڑا آپ کے آنے کے بعد
کہہ رہے ہیں جو تماشہ ماتم شبیر کو
خود بنیں گے وہ تماشہ آپ کے آنے کے بعد
آپ کا درباری شاعر سب تکلم کو کہیں
کاش مل جائے یہ رتبہ آپ کے آنے کے بعد
آپ کے آنے کے بعد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.