Ali nahi to kuch nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی علی علی علی علی علی
علی علی
علی نہیں تو کچھ نہیں
یہ کہہ گیا ہے دوستو
ہر ایک نبی ہر ایک ولی
علی نہیں تو کچھ نہیں
میری نگاہ میں تو بس یہ
خود کشی کا نام ہے
بغیر حب مرتضی
حیات بھی حرام ہے
علی کا عشق ہے اگر
تو زندگی ہے زندگی
علی نہیں تو کچھ نہیں
غدیر خم کی سر زمیں پہ
آیتوں کا زور ہے
مزاج بے زبان کی
زباں کا آج اور ہے
نبی کے ساتھ ساتھ ہے
صدا یہ جبرائیل کی
علی نہیں تو کچھ نہیں
ولایت علی میں
حرف حرف خود وکیل ہے
شکست میر شام کی
یہ مستند ذلیل ہے
حسن کے صلح نامے کی
یہی سے ابتدا ہوئی
علی نہیں تو کچھ نہیں
بغیر ذکر مرتضی
اذان جب بھی ہوتی ہے
صدا وہ سن کے میری
کیفیت عجب ہی ہوتی ہے
پکارتی ہے اس گھڑی
یہ خود میں میری بے خودی
علی نہیں تو کچھ نہیں
تمام شب یہ سوچ کر
عجیب اس کا حال ہے
ادھر امیر شام کا
ادھر علی کا لال ہے
قریب صبح حر کو یہ
صدا ضمیر حر نے دی
علی نہیں تو کچھ نہیں
بتاؤ ہم کو دوستو
لکھا ہے عشق میں کہیں
علی کو مانتے ہیں اور
علی کی مانتے نہیں
فقط زباں سے مت کہے
ثبوت دے عمل سے بھی
علی نہیں تو کچھ نہیں
سمجھ رہا ہے تو علی سے
تو نے بدلہ لے لیا
یزید تو بھی دیکھ اب
اپنے باپ کو بھی یہ دکھا
اٹھا اٹھا کے ہاتھ
تجھ سے کہہ رہے ہیں ماتمی
علی نہیں تو کچھ نہیں
کہاں سمجھ میں آئے گا
سبق بڑے فقیر کا
ظہور ہوگا میر
جب بھی آخری امیر کا
اڑا اڑا کے سر
کہے گی پھر یہ تیغ حیدری
علی نہیں تو کچھ نہیں
علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.