Jab koi dua aur na dawa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جب کوئی دعا اور نہ دوا کام کرے گی
عباس کے پرچم کی ہوا کام کرے گی
اکثر یہ علی کہتے تھے غازی کو اٹھا کر
زہرا کی دعا سب سے جدا کام کرے گی
اب چاند کا کیا کام رہا گھر میں علی کے
ماہ بنی ہاشم کی ضیا کام کرے گی
خود دیں گے شہنشاہ وفا اس کو سلامی
کچھ اس طرح فضہ کی وفا کام کرے گی
شبیر کے روضے سے کفن لے کے چلا ہوں
اب میری حفاظت کا قضا کام کرے گی
پھر بھی نہیں اترے گا خدیجہ تیرا قرضہ
دن رات بھی گر خلق خدا کام کرے گی
شبیر کا سر ہے یہ کہیں جھک نہیں سکتا
نیزے کی انی پر بھی انا کام کرے گی
یہ حاضری یہ حضرت عباس ہے سجاد
قسمت سے زیادہ یہ غذا کام کرے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.