Apko Maula Qasam Hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Muhammad Shah
منتظر کب سے ہوں پر کھلتی نہیں قسمت میری
زندگی میں ہے یہی خواہش میری سب سے بڑی
زائرُوں کے ساتھ لکھ دیں اب کے میرا نام بھی
آپ کو مولا قسم ہے آپ کے عباسؑ کی
موت سے پہلے ہو میری کربلا میں حاضری
آپ کو مولا قسم ہے آپ کے عباسؑ کی
واسطہ جابر کا مولا پہلا زائر جو بنا
پابرہنہ سربرہنہ قبر سرور تک گیا
میں بھی اس طرح سے آؤں کربلا کرکے مشی
رنج و غم سے اور مشکل سے نکالیں یا امام
اپنے در پر اپنے نوکر کو بلائیں یا امامؑ
کربلا سے دور رہ کر بھی کوئی ہے زندگی
خاک اوڑھے جس طرح آتے ہیں زائر سر بہ سر
میں بھی یوں مٹی ملے آؤں وہاں رخسار پر
خاک میں مل جاؤں ایسے ڈھونڈ نہ پائے کوئی
جس جگہ اکبر کے سینے پر لگا برچھی کا پھل
اس جگہ ماتم ہو یوں سینے سے خون آئے نکل
ساتھ میں ماتم کرے سینے کے اندر سانس بھی
جس جگہ پر خون دل کو مشک پر وارا گیا
جس جگہ غازی کے سر گرز تھا مارا گیا
اس جگہ مجھکو اجازت چاہیے تطہیر کی
جس جگہ خیمے جلے اور شور تھا فریاد کا
جس جگہ بستر جلا تھا سید سجادؑ کا
آگ کا ماتم وہاں کرنے کی خواہش ہے میری
زائرُوں کے شاہ کے میں نام یوں لکھوں گا
بے کفن کے دیس سے اپنا کفن میں لاؤں گا
ہے یقین مجھ کو بڑھے گی اور میری زندگی
ہے محمد شاہ اور سقلین کی یہ التجا
بار بار آقا ہمیں بلوائیے کرب و بلا
یہ زیارت بن نہیں جائے زیارت آخری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.