Husain ki khatir
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
حسین حسین
ہوئی ہے خلق یہ دنیا
حسین کی خاطر
امام عصر ہے زندہ
حسین کی خاطر
ہوئی ہے خلق یہ دنیا
حسین کی خاطر
کہا رسول سے رب نے نہ سر اٹھانا ابھی
تمہاری پشت پہ بیٹھا ہوا ہے ابن علی
بڑھا دو آج یہ سجدہ
حسین کی خاطر
قلم اٹھایا تھا تعمیر کربلا کے لیے
وگرنہ جنگ تھی کیا ابن مرتضی کے لیے
حسن نے ضبط کیا تھا
حسین کی خاطر
کہاں وہ نور سراپا کہاں مکان میرا
شرف یہ فرش عزا سے مجھے نصیب ہوا
میرے گھر آ گئی زہرا
حسین کی خاطر
یہی دلیل ہے ایک دوسرے سے الفت کی
رضائے رب کے لیے کیجیے عزاداری
خدا کو کیجیے سجدہ
حسین کی خاطر
مباہلے کا اثر کربلا میں دیکھ لیا
وہب کی ماں تجھے پہنچے سلام قائم کا
خدا کو دے دیا بیٹا
حسین کی خاطر
صلہ حسین کی مادر سے اس کو ایسا ملا
ہر ایک شہید یہ مرقد میں کر رہا ہے دعا
کہ موت آئے دوبارہ
حسین کی خاطر
ہے اس لیے بھی ضروری جلوس میں جانا
شمار کرتے ہیں عباس روز عاشورا
کہ گھر سے کون ہے نکلا
حسین کی خاطر
خدا کا شکر تکلم نصیب والا ہوں
میں اپنا مقصد تخلیق یاد رکھتا ہوں
ہے سانس سانس میری یا
حسین کی خاطر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.